مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ قَبَلَ الصَّلَاةِ وَبَعْدَهَا . باب: سفر کے دوران نماز سے پہلے یا بعد میں نوافل ادا کرنا
حدیث نمبر: 2994
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ فَقَالَ : " إِنَّ هَذِهِ السَّفْرَةَ جُهْدٌ وَتَفَلٌ فَإِذَا أَوْتَرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَرْكَعْ رَكْعَتَيْنِ فَإِنِ اسْتَيْقَظَ وَإِلَّا كَانَتَا لَهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا : یہ سفر مشکل اور پریشانی کا باعث بنتا ہے ، جب کسی شخص نے وتر ادا کرنے ہوں تو وہ دو رکعات ادا کر لے اگر وہ بیدار ہو گیا تو ٹھیک ہے ورنہ یہ دونوں ( رکعات ) اُس کے لئے ہوں گی “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ، جو لیث کا کاتب ہے ، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ۔