مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ . باب: جانور پر نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2983
وَعَنْ عَزَّةَ وَكَانَتْ مِنَ النِّسَاءِ الْأُوَلِ قَالَتْ : خَطَبَنَا أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ : لَا تُصَلُّوا عَلَى الْبَرَادِعِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِنْ كَانَتْ عَزَّةُ صَحَابِيَّةً وَهُوَ الظَّاهِرُ مِنْ قَوْلِ أَبِي حَازِمٍ . ¤محمد محی الدین
عزہ نامی خاتون جو پہلی خواتین میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتی ہیں : سیدنا ابوبکر نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی : تم لوگ ” برادع “ ( وہ چیز جو خچر یا گدھے کی پشت پر رکھی جاتی ہے ، جس طرح گھوڑے کی پشت پر زین رکھی جاتی ہے اس ) پر رہتے ہوئے نماز ادا نہ کرو !
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں اگرچہ عزہ نامی خاتون صحابیہ ہیں لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ ابوحازم کا بیان ہے ۔