مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ . باب: سفر کے دوران ، دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
وَعَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ ثَلَاثًا وَاثْنَتَيْنِ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ : رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ وَشُعْبَةُ وَزُهَيْرٌ وَغَيْرُهُمْ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ خُزَيْمَةَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ وَخَالَفَهُمْ غَيْلَانُ وَجَابِرٌ الْجُعْفِيُّ فَقَالَا : عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ وَالصَّوَابُ حَدِيثُ أَبِي أَيُّوبَ وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَدِيٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي أَيُّوبَ . ¤سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نمازوں میں ایک ہی اقامت کے ساتھ پہلے تین اور پھر دو رکعات ادا کی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ فرماتے ہیں : یہ حدیث یحیی بن سعید انصاری شعبہ زہیر اور دیگر راویوں نے ثابت کے حوالے سے عبداللہ بن یزید کے حوالے سے سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے غیلان اور جابر جعفی نے ان حضرات کے برخلاف نقل کیا ہے ، اور ان دونوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، تاہم درست یہ ہے کہ یہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ہے
یہ روایت ثوری نے جابر کے حوالے سے عدی کے حوالے سے عبداللہ بن یزید کے حوالے سے سیدنا ابوایوب انصاری سے نقل کی ہے ۔