مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا تَقْصُرُ فِيهِ الصَّلَاةَ وَمُدَّةِ الْقَصْرِ . باب: کس صورت میں نماز قصر کی جائے گی ، اور قصر کی مدت کا بیان
حدیث نمبر: 2954
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أَهْلَ مَكَّةَ لَا تَقْصُرُوا الصَّلَاةَ فِي أَدْنَى مِنْ أَرْبَعَةِ بُرُدٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى عُسْفَانَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِيهِ وَعَطَاءٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” اے اہل مکہ چار برید سے کم سفر میں نماز قصر نہ کرو جو مکہ سے لے کے عسفان تک کا فاصلہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابن مجاہد کی اپنے والد اور عطاء کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے میں اس شخص سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔