حدیث نمبر: 290
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدِّينُ النَّصِيحَةُ " . قَالُوا : لِمَنْ ؟ قَالَ : " لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُؤْمِنِينَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَقَالَ : " وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ وَعَامَّتِهِمْ " . ¤ قَالَ أَحْمَدُ : عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَمُقْتَضَى رِوَايَةِ أَحْمَدَ الِانْقِطَاعُ بَيْنَ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ ، وَمَعَ ذَلِكَ فِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ ، وَقَالَ : أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَلَفْظُ أَبِي يَعْلَى : قَالُوا : لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " لِكِتَابِ اللَّهِ وَلِنَبِيِّهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” دین ، خیرخواہی کا نام ہے ، لوگوں نے دریافت کیا : کس کی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کی ، اُس کے رسول کی ، اور اہل ایمان کے حکمرانوں کی “ ۔ یہ روایت امام أحمد ، امام بزار نے ، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” مسلمانوں کے حکمرانوں اور ان کے عام افراد کی “ ۔
امام أحمد نے اس کی سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : عمرو بن دینار سے یہ منقول ہے : وہ کہتے ہیں : مجھے اُس شخص نے یہ بات بیان کی ہے : جس نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ، جبکہ امام طبرانی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ، یہ روایت عمرو بن دینار کے حوالے سے ، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے ، امام أحمد کی روایت کا تقاضا یہ ہے کہ عمرو بن دینار اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے درمیان انقطاع پایا جاتا ہے ، اس کے ہمراہ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے ، اُسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے ، وہ فرماتے ہیں : اس کی نقل کی ہوئی روایات منکر ہوتی ہیں ، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام ابویعلیٰ کے نقل کردہ الفاظ یہ ہیں : ” لوگوں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! کس کی ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کی کتاب کی ، اُس کے نبی کی ، اور مسلمانوں کے حکمرانوں کی “ ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الإيمان / حدیث: 290
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الامام احمد فى مسنده 351/1 ، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2368 اورده المؤلف زوائد المسند 102 اورده المؤلف فى كشف الاستار 61 اورده المؤلف فى المقصد العلى 35»