مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الِانْصِرَافِ مِنَ الصَّلَاةِ . باب: نماز ختم کرنا
حدیث نمبر: 2883
وَعَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ : أَقَمْنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِصْفَ شَهْرٍ فَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَرَأَيْتُهُ يَنْفَتِلُ عَنْ يَسَارِهِ وَرَأَيْتُ نَعْلَيْهِ لَهُمَا قِبَالَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ وَمَعَ ذَلِكَ فِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نصف مہینہ بی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مقیم رہے میں نے آپ کو ( نماز ادا کرنے کے بعد ) دائیں طرف سے بھی اٹھتے ہوئے دیکھا ہے ، اور بائیں طرف سے بھی اٹھتے ہوئے دیکھا ہے ، اور میں نے دیکھا کہ آپ کے جوتوں کے دو تسمے ہوتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، اور اس کے ہمراہ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔