مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ . باب: نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْنَا مَعَهُمُ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَيْنَا مَعَهُمْ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَصَلَوَاتُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ السَّلَامُ عَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ " . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ التَّشَهُّدُ خَلَا الصَّلَاةَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ قُلْتُ : وَفِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ تَأْتِي فِي الْأَدْعِيَةِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ( تشہد میں یہ کلمات پڑھنے کی ) تعلیم دی تھی : ” ہر طرح کی جسمانی زبانی اور مالی عبادات اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہیں اے نبی آپ پر سلام ہو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں ، ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اہل بیت پر درود نازل فرما جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد ہے بزرگی کا مالک ہے اے اللہ ! تو ان کے ہمراہ ہم پر بھی درود نازل فرما اے اللہ ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کے اہل بیت پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد ہے بزرگی کا مالک ہے اے اللہ ! ان کے ہمراہ تو ہم پر بھی برکت نازل فرما اللہ تعالی کا درود اہل ایمان کا درود سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو جو امی نبی ہیں ، ان پر سلام ہو اللہ تعالٰی کی رحمتیں اور برکتیں ان پر نازل ہوں “ ۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس روایت میں سے صرف تشہد کا ذکر ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا ذکر نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے بارے میں بہت سی احادیث منقول ہیں جو دعاؤں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا ۔