مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ . باب: نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُمْ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ ؟ قَالَ : " قُولُوا : اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ وَبَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا : ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ یہ پڑھو : ” اے اللہ ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود اور برکت نازل کیا بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے “ ۔ ( پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) سلام کا طریقہ وہ ہے ، جو تم جان چکے ہو
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔