حدیث نمبر: 2868
عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " . ¤ قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ : وَكَانَ أَبِي يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحابی کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ یہ پڑھتے تھے : ” اے اللہ ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل بیت ( شاید یہاں لفظ اہل بیت ہونا چاہیے ، لیکن کتاب کے مطبوعہ نسخے میں بھی یہ لفظ اسی طرح مذکور ہے ) اور ان کی ازواج پر اور ان کی ذریت پر درود نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد ہے ، اور بزرگی کا مالک ہے ، اور تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور ان کے اہل بیت پر اور ان کی ازواج اور ان کی ذریت پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے “ ۔ ابن طاؤس بیان کرتے ہیں : میرے والد اس کی مانند پڑھا کرتے تھے : یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2868
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الانصار احاديث رجال من اصحاب النبى صلى الله عليه وسلم 22590»