حدیث نمبر: 2810
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا إِذَا كُنَّا فِي الصَّلَاةِ وَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ السُّجُودِ أَنْ نَطْمَئِنَّ عَلَى الْأَرْضِ جُلُوسًا وَلَا نَسْتَوْفِزَ عَلَى أَطْرَافِ الْأَقْدَامِ . ¤ رَوَاهُ بِتَمَامِهِ هَكَذَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَقَدْ تَكَلَّمَ الْأَزْدِيُّ وَابْنُ حَزْمٍ فِي بَعْضِ رِجَالِهِ بِمَا لَا يَقْدَحُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے کہ جب ہم نماز ادا کر رہے ہوں ، اور سجدوں سے اپنے سر کو اٹھائیں تو ہم زمین پر اطمینان کے ساتھ بیٹھ جائیں ہم قدموں کے کناروں پر ایڑیوں کے بل نہ بیٹھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں مکمل روایت کے طور پر اسی طرح نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ازدی اور ابن حزم نے اس کے بعض رجال کے بارے میں کلام کیا ہے ، جو قدح کا باعث نہیں بنتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2810
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن، بعض راویوں پر کلام جرحِ مفسد نہیں ہے۔