حدیث نمبر: 279
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - لَا يُغْلَبُ وَلَا يُخْلَبُ ، وَلَا يُنَبَّأُ بِمَا لَا يَعْلَمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ مغلوب نہیں ہوتا ، اور اسے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا ، اور اسے کسی ایسی چیز کے بارے میں خبر نہیں دی جاتی ، جو وہ نہ جانتا ہو ( یعنی وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے ) “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یزید بن یوسف سنانی ہے ، وہ ضعیف اور متروک الحدیث ہے ۔