مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ مَا جَاءَ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ . باب: رکوع اور سجود کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 2722
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَسْرَقُ النَّاسِ الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ " قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ ؟ قَالَ : " لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا ، وَأَبْخَلُ النَّاسِ مَنْ بَخِلَ بِالسَّلَامِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : سب سے بڑا چور وہ ہے جو اپنی نماز کو چوری کرتا ہے عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! وہ اپنی نماز کو کیسے چوری کرتا ہے آپ نے فرمایا : وہ اس کے رکوع اور اس کے سجود کو مکمل نہیں کرتا ہے ، اور سب سے بڑا بخیل وہ ہے ، جو سلام کرنے کے حوالے سے بخیل ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔