مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ أَفْضَلُ النَّاسِ : مُؤْمِنٌ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ . باب: سب سے زیادہ فضیلت والا شخص وہ مؤمن ہے جو دو معزز افراد کے درمیان ہو
حدیث نمبر: 269
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ : أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " مُؤْمِنٌ بَيْنَ كَرِيمَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، أَحَادِيثُهُ مَنَاكِيرُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا : لوگوں میں افضل کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ مؤمن جو دو معزز افراد کے درمیان ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی ہے ، اس کی نقل کردہ احادیث منکر ہیں ۔