مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں قرأت کرنا
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ : أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لِكُلِّ سُورَةٍ حَظُّهَا مِنَ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ " . ¤ قَالَ : ثُمَّ لَقِيتُهُ بَعْدُ فَقُلْتُ : إِنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ بِالسُّوَرِ فَهَلْ تَعْرِفُ مَنْ حَدَّثَكَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ؟ قَالَ : إِنِّي لَأَعْرِفُهُ وَأَعْرِفُ مُنْذُ كَمْ حَدَّثَنِيهِ ، حَدَّثَنِي مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : مجھے اس شخص نے یہ بات سنائی ہے ، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” رکوع اور سجود میں ہر سورت کا مخصوص حصہ ہوتا ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : بعد میں میری ان سے ملاقات ہوئی تو میں نے کہا: سیدنا عبداللہ بن عمر ایک رکعت میں مختلف سورتیں تلاوت کر لیتے تھے ؟ تو کیا آپ اس بارے میں جانتے ہیں آپ کو یہ حدیث کس نے بیان کی ہے انہوں نے فرمایا : میں انہیں جانتا ہوں ، اور مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ انہوں نے کتنا عرصہ پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی انہوں نے پچاس سال پہلے مجھے یہ حدیث بیان کی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔