مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ قَبْلَ السُّورَةِ . باب: سورت سے پہلے سورت فاتحہ پڑھنا
حدیث نمبر: 2659
عَنْ عِصْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ بِ ( الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) [وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - ]. ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْخِيَارِ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قرأت کا آغاز الحمد للہ رب العالمین کے ذریعے کرتے تھے ۔ سیدنا ابوبکر سیدنا عمر اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ( بھی ایسا ہی کرتے تھے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن جبار ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔