مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابُ مَنْزِلَةِ الْمُؤْمِنِ عِنْدَ رَبِّهِ . باب: مؤمن کی اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ، قدر و منزلت کا بیان
حدیث نمبر: 263
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ نَظَرَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَقَالَ : " لَقَدْ شَرَّفَكِ اللَّهُ وَكَرَّمَكِ وَعَظَّمَكِ ، وَالْمُؤْمِنُ أَعْظَمُ حُرْمَةً مِنْكِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کی طرف دیکھا اور یہ ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تجھے شرف عطا کیا ہے ، بزرگی عطا کی ہے اور عظمت عطا کی ہے ، لیکن مؤمن کی حرمت تم سے زیادہ ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں یہ مذکور ہے : یہ عمرو بن شعیب کے حوالے سے ، اُن کے والد کے حوالے سے ، اُن کے دادا سے منقول ہے ۔