مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ وَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْأُخْرَى . باب: ایک ہاتھ دوسرے پر رکھنا
حدیث نمبر: 2608
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ : مَا نَسِيتُ فَلَمْ أَنْسَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى قَابِضًا عَلَيْهَا ، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ : عَبَّاسُ بْنُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ ، وَقَالَ الْبَزَّارُ : وَلَمْ يَرْوِ شَدَّادُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا شداد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نہیں بھولا اور میں یہ بات نہیں بھولا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ کر اس کو پکڑا ہوا تھا ۔ راوی کہتے ہیں : یعنی نماز کے دوران ایسا کیا تھا ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن یونس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام بزار کہتے ہیں : شداد بن شرحبیل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف یہی حدیث روایت کی ہے ۔