مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ تَحْرِيمِ الصَّلَاةِ وَتَحْلِيلِهَا . باب: نماز کو شروع کرنا اور اسے ختم کرنا
حدیث نمبر: 2602
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مِفْتَاحُ الصَّلَاةِ الطَّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : نَافِعٌ مَوْلَى يُوسُفَ السُّلَمِيِّ ، وَهُوَ أَبُو هُرْمُزَ ، ضَعِيفٌ ذَاهِبُ الْحَدِيثِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” نماز کی کنجی طہارت ہے تکبیر کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے ، اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نافع ہے ، جو یوسف سلمی کا آزاد کردہ غلام ہے یہ ابوہرمز ہے یہ ضعیف اور ذاہب الحدیث ہے ۔