مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ التَّكْبِيرِ . باب: تکبیر کا بیان
حدیث نمبر: 2598
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لِكُلِّ شَيْءٍ صَفْوَةٌ ، وَصَفْوَةُ الصَّلَاةِ : التَّكْبِيرَةُ الْأُولَى " قَالَ : فَذَكَرَهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ : الْحَسَنُ بْنُ السَّكَنِ ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ ، وَذَكَرُهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” ہر چیز کا ایک خاص حصہ ہوتا ہے ، اور نماز کا خاص حصہ تکبیر اولیٰ ہے “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن سکن ہے ، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔