مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2596
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : إِنَّهُ يَكْتُبُ فِي كُلِّ إِشَارَةٍ يُشِيرُهَا الرَّجُلُ بِيَدِهِ فِي الصَّلَاةِ بِكُلِّ أُصْبُعٍ حَسَنَةً أَوْ دَرَجَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہر اشارے کا ثواب نوٹ کیا جاتا ہے ، جو اشارہ آدمی اپنی نماز کے دوران اپنے ہاتھ کے ذریعے کرتا ہے ہر ایک انگلی کے عوض میں ایک نیکی ملتی ہے ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) ایک درجہ نصیب ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔