مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ إِذَا صَلَّيْتَ فَاجْعَلْ يَدَيْكَ حِذَاءَ أُذُنَيْكَ ، وَالْمَرْأَةُ تَجْعَلُ يَدَيْهَا حِذَاءَ ثَدْيَيْهَا " . ¤ قُلْتُ : لَهُ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ فِي رَفْعِ الْيَدَيْنِ غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي مَنَاقِبِ وَائِلٍ مِنْ طَرِيقِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ حُجْرٍ ، عَنْ عَمَّتِهَا أُمِّ يَحْيَى بِنْتِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : اے وائل بن حجر ! جب تم نماز ادا کرو تو اپنے ہاتھ کانوں کے مدمقابل رکھو اور عورت اپنے ہاتھ سینے کے برابر تک اٹھائے گی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان صحابی کے حوالے سے ” صحیح “ میں اور دیگر کتابوں میں رفع یدین سے متعلق حدیث منقول ہے ، جو اس حدیث کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے ، جو سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں ہے ، اور یہ میمونہ بنت حجر کے حوالے سے منقول ہے انہوں نے اپنی پھوپھی اُم یحیی بنت عبدالجبار کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے ۔ میں اس خاتون سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔