مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز میں رفع یدین کرنا
حدیث نمبر: 2590
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرِ لِلرُّكُوعِ ، وَعِنْدَ التَّكْبِيرِ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا التَّكْبِيرَ لِلسُّجُودِ ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں جانے والی تکبیر اور سجدے میں جانے والی تکبیر کے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے یہ ” صحیح “ میں بھی مذکور ہے ، تاہم اس میں سجدے والی تکبیر کا ذکر نہیں ہے ، اس روایت کی سند صحیح ہے ۔