مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ السِّوَاكِ لِمَنْ لَيْسَتْ لَهُ أَسْنَانٌ . باب: جس شخص کے دانت نہ ہوں اس کا مسواک کرنا
حدیث نمبر: 2574
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الرَّجُلُ يَذْهَبُ فُوهُ ، يَسْتَاكُ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " قُلْتُ : كَيْفَ يَصْنَعُ ؟ قَالَ : " يُدْخِلُ أُصْبُعَهُ فِي فِيهِ فَيُدَلِّكُهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ : عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایک شخص جس کا منہ رخصت ہو گیا ہو ( یعنی دانت ختم ہو چکے ہوں ) کیا وہ مسواک کرے گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! میں نے دریافت کیا : وہ کیسے کرے گا ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : وہ اپنی انگلی اپنے منہ میں داخل کرے گا ، اور اسے مل لے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن عبداللہ انصاری ہے ، اور وہ ” ضعیف“ ہے ۔