حدیث نمبر: 2560
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَنَامُ إِلَّا وَالسِّوَاكُ عِنْدَهُ فَإِذَا اسْتَيْقَظَ بَدَأَ بِالسِّوَاكِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَقَالَ فِي بَعْضِ طُرُقِهِ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَتَعَارَّ سَاعَةً مِنَ اللَّيْلِ إِلَّا أَجْرَى السِّوَاكَ عَلَى فِيهِ وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ ، وَفِي بَعْضِهَا حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ وَغَيْرُ ذَلِكَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی سوتے تھے تو مسواک آپ کے پاس ہوتی تھی اور جب آپ بیدار ہوتے تھے تو سب سے پہلے مسواک کرتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کے بعض طرق میں یہ الفاظ ہیں : ” نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے جس بھی حصے میں بیدار ہوتے تھے تو آپ مسواک کیا کرتے تھے “ ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے ، اس کی سند ضعیف ہے ، اس کے بعض طرق میں ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا بعض طرق میں حسام بن مصک نامی راوی ہے ، اور دیگر راوی بھی ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2560
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف