مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ . باب: جو شخص صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہو کر نماز ادا کرے
حدیث نمبر: 2541
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ ، أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلا کھڑا ہو کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو اسے یہ حکم دیا کہ وہ نماز کو دہرائے ۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے ، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔