مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الصَّفِّ الْأَوَّلِ . باب: پہلی صف کا بیان
حدیث نمبر: 2512
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَغْفَرَ لِلصَّفِّ الْأَوَّلِ ثَلَاثًا وَلِلثَّانِي مَرَّتَيْنِ وَلِلثَّالِثِ مَرَّةً . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ ضُعِّفَ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی صف کے لئے تین مرتبہ دوسری صف کے لئے دو مرتبہ اور تیسری صف کے لئے ایک مرتبہ دعائے مغفرت کی تھی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے ، جسے اس کے حافظے کے حوالے سے ضعیف قرار دیا گیا ہے ۔