مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الصَّفِّ لِلصَّلَاةِ . باب: نماز کے لئے صف بنانا
حدیث نمبر: 2494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنَا وَمَا تُقَامُ الصَّلَاةُ حَتَّى تَكَامَلَ بِنَا الصُّفُوفُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے اپنے ( یعنی صحابہ کرام کے ) بارے میں یہ بات یاد ہے کہ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ) نماز اس وقت تک شروع نہیں ہوتی تھی جب تک صفیں درست نہیں ہو جاتی تھیں ۔