مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ التَّثَاؤُبِ وَالْعُطَاسِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران جماہی ، یا چھینک آ جانا
حدیث نمبر: 2472
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : التَّثَاؤُبُ وَالْعُطَاسُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤ وَيَأْتِي عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَثَرٌ فِي النُّعَاسِ فِي الصَّلَاةِ فِي سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں : ” نماز کے دوران جماہی اور چھینک شیطان کی طرف سے ہوتی ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے آگے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت آئے گی جو نماز کے دوران اونگھنے کے بارے میں ہے ، وہ سورۃ آل عمران سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا ۔