حدیث نمبر: 2471
وَعَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ يَرْفَعُ الْحَدِيثَ قَالَ : " الْعُطَاسُ وَالنُّعَاسُ وَالرُّعَافُ وَالْحَيْضُ وَالْقَيْءُ وَالتَّثَاؤُبُ فِي الصَّلَاةِ مِنَ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو الْيَقْظَانِ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین

ابویقظان نے اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا سے ” مرفوع “ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ) ” نماز کے دوران چھینک ، اونگھ ، نکسیر ، حیض ، قئے اور جماہی شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابویقظان نامی راوی انتہائی ” ضعیف “ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2471
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً