مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِقْعَاءِ وَالتَّوَرُّكِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران اقعاء اور تورک کے طور پر بیٹھنا
حدیث نمبر: 2467
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْإِقْعَاءِ وَالتَّوَرُّكِ فِي الصَّلَاةِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ هَارُونَ بْنِ سُفْيَانَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے دوران اقعاء اور تورک کے طور پر بیٹھنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد ہارون بن سفیان سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔