مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ رَفْعِ الْبَصَرِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران نگاہ اٹھانا
حدیث نمبر: 2449
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : رَأَى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ رَجُلًا رَافِعًا يَدَيْهِ إِلَى السَّمَاءِ يَدْعُو وَهُوَ فِي صَلَاتِهِ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : لَعَلَّ بَصَرَهُ يَلْتَمِعُ قَبْلَ أَنْ يَرْجِعَ إِلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِبْرَاهِيمُ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو نماز کے دوران دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے نماز کے دوران دعا کرتے ہوئے دیکھا تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : شاید اس کی بینائی اچک لی جائے گی اس سے پہلے کہ وہ اس کی طرف واپس آئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابراہیم نخعی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔