مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ رَفْعِ الْبَصَرِ فِي الصَّلَاةِ . باب: نماز کے دوران نگاہ اٹھانا
حدیث نمبر: 2445
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَى السَّدَفِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ الْمَدَنِيُّ وَهُوَ مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : پہلے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے تو ہم نماز کے دوران رات اور اس کی تاریکی ( یعنی آسمان ) کی طرف دیکھ لیتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر مدنی ہے ، اور وہ مجہول ہے ۔