مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ وَالْإِشَارَةِ . باب: نماز کے دوران کلام کرنا یا اشارہ کرنا
حدیث نمبر: 2439
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَأَشَارَ إِلَيَّ . ¤ قُلْتُ : لِابْنِ مَسْعُودٍ فِي الصَّحِيحِ : أَنَّهُ سَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ نے مجھے اشارے کے ساتھ جواب دیا : ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث ” صحیح “ میں منقول ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جواب نہیں دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔