حدیث نمبر: 2422
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ يَأْتِي قَوْمَهُ فَيُصَلِّي مَعَهُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ وَابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر لیتے تھے پھر وہ اپنی قوم میں تشریف لاتے تھے ، اور انہیں نماز پڑھاتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن بکار ہے ، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوعاصم نبیل اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے ” ثقہ “ قرار دیا ہے وہ یہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2422
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف۔