مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ مُتَابَعَةِ الْإِمَامِ . باب: امام کی متابعت کرنا
حدیث نمبر: 2408
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ قَالَ : إِنْ كَانَ أَحَدُنَا لَيُقِيمُ صُلْبَهُ فِي الصَّلَاةِ خَلْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى يَتَمَكَّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ السُّجُودِ [ أَوْ قَالَ : مِنَ ِالْأَرْضِ يَسْجُدُ عِنْدَ ذَلِكَ ] .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ .
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم میں سے کوئی ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کرتے ہوئے اپنی پشت سیدھی رکھتا تھا یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں مکمل طور پر چلے جاتے ، راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں زمین تک پہنچ جاتے ، اس وقت وہ شخص سجدہ کرتا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔