مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ الرُّكُوعَ . باب: اس شخص کا بیان جو ( امام کی اقتداء میں ) رکوع پا لے
حدیث نمبر: 2405
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ فَمَشَى إِلَى الصَّفِّ فَإِنْ دَخَلَ فِي الصَّفِّ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعُوا رُؤُوسَهُمْ فَإِنَّهُ يَعْتَدُّ بِهَا ، وَإِنْ رَفَعُوا رُؤُوسَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَصِلَ إِلَى الصَّفِّ فَلَا يَعْتَدُّ بِهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: زَيْدُ بْنُ أَحْمَرَ . ¤ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص رکوع میں جائے اور چلتا ہوا صف میں شامل ہو جائے اگر تو وہ لوگوں کے سر اٹھانے سے پہلے صف میں داخل ہو گیا تو وہ اس رکعت کو شمار کرے گا ، اور اگر اس کے صف تک پہنچنے سے پہلے لوگوں نے سر اٹھا لیا تو وہ شخص اس رکعت کو شمار نہیں کرے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زید بن احمر ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ۔