مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ أَدْرَكَ الرُّكُوعَ . باب: اس شخص کا بیان جو ( امام کی اقتداء میں ) رکوع پا لے
حدیث نمبر: 2404
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ الْمَسْجِدَ وَالْإِمَامُ رَاكِعٌ فَرَكَعْنَا ثُمَّ مَضَيْنَا حَتَّى اسْتَوَيْنَا بِالصَّفِّ، فَلَمَّا فَرَغَ الْإِمَامُ قُمْتُ أَقْضِي فَقَالَ : قَدْ أَدْرَكْتَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
زید بن وہب بیان کرتے ہیں : میں اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں داخل ہوئے امام اس وقت رکوع کی حالت میں تھا ہم رکوع میں چلے گئے پھر چلتے ہوئے آ کر صف میں شامل ہو گئے جب امام فارغ ہوا تو میں اٹھ کر گزر جانے والی نماز ادا کرنے لگا ، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم نے اس رکعت کو پا لیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔