مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ هَلْ يُصَلَّى غَيْرُهَا ؟ باب: جب نماز کھڑی ہو جائے تو کیا کوئی دوسری نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟
حدیث نمبر: 2395
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْغَدَاةِ فَنَهَضْتُ أُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي فَجَذَبَنِي وَقَالَ : " أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : صبح کی نماز کے لئے اقامت کہہ دی گئی میں اٹھا تاکہ صبح کی نماز سے پہلے دو رکعات ( سنتیں ) ادا کر لوں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ کر کھینچ لیا اور ارشاد فرمایا : کیا تم صبح کی نماز میں چار رکعات ادا کرو گے ؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اسے امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کیا ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔