مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ هَلْ يُصَلَّى غَيْرُهَا ؟ باب: جب نماز کھڑی ہو جائے تو کیا کوئی دوسری نماز ادا کی جا سکتی ہے ؟
حدیث نمبر: 2392
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ : جَاءَنَا ابْنُ مَسْعُودٍ وَالْإِمَامُ يُصَلِّي الصُّبْحَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ إِلَى سَارِيَةٍ وَلَمْ يَكُنْ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن ابوموسی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس ( یعنی مسجد میں ) تشریف لائے امام نے صبح کی نماز پڑھانی شروع کر دی تھی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ستون کے پاس کھڑے ہو کر دو رکعات ادا کیں انہوں نے فجر کی دو رکعات ( یعنی سنتیں ) ادا نہیں کی ہوئی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔