حدیث نمبر: 2360
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَهُوَ أَمِيرُ الْجَيْشِ ، فَتَرَكَ الْغُسْلَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ قَالَ : إِنِ اغْتَسَلْتُ مُتُّ مِنَ الْبَرْدِ فَصَلَّى بِمَنْ مَعَهُ جُنُبًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَّفَهُ مَا فَعَلَ فَأَنْبَأَهُ بِعُذْرِهِ، فَأَقَرَّهُ وَسَكَتَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي التَّيَمُّمِ لِأَجْلِ الْبَرْدِ فِي قِصَّةِ عَمْرٍو أَيْضًا . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو جنابت لاحق ہو گئی وہ لشکر کے امیر تھے انہوں نے غسل ترک کر دیا یہ سوچ کر کہ اگر میں نے غسل کیا تو ٹھنڈک کی وجہ سے میں مر جاؤں گا انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھا دی جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اپنے طرز عمل سے آپ کو آگاہ کیا اور اپنے عذر کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو برقرار رکھا اور آپ خاموش رہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری ہے ، جس نے اسے سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔ اس سے پہلے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث گزر چکی ہے ، جس میں سردی کی وجہ سے تیمم کرنے کا ذکر ہے ، اور اس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا واقعہ بھی ذکر ہوا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2360
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح