مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ . باب: سترہ کے قریب ہونا
حدیث نمبر: 2289
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ يُصَلِّي مُتَرَاخِيًا عَنِ الْقِبْلَةِ فَقَالَ سَهْلٌ : تَقَدَّمْ إِلَى مُصَلَّاكَ لَا يَقْطَعُ الشَّيْطَانُ صَلَاتَكَ، وَلَا أُحَدِّثُكَ إِلَّا مَا سَمِعْتُ مِنْ نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو قبلہ ( کی سمت والی دیوار ) سے ذرا دور ہو کر نماز ادا کر رہا تھا تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اپنی جائے نماز کی طرف ذرا آگے ہو جاؤ تاکہ شیطان تمہاری نماز کو منقطع نہ کرے میں تمہیں وہ بات بیان کر رہا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن نمیر ہے ، اور وہ کذاب ہے ۔