مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ بِالنَّعْلَيْنِ . باب: جوتوں میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2250
وَعَنْ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِيِّ أَنَّ وَفْدَ ثَقِيفٍ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : رَأَيْنَاهُ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْنِ مُتَقَابِلَتَيْنِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ثقیف قبیلے کا وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا وہ لوگ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو برابر کے جوتے پہن کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔