مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ . باب: ایک کپڑے میں ، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ : قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ : الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ سُنَّةٌ كُنَّا نَفْعَلُهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يُعَابُ عَلَيْنَا وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ إِذْ كَانَ فِي الثِّيَابِ قِلَّةٌ فَأَمَّا إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَالصَّلَاةُ فِي الثَّوْبَيْنِ أَزْكَى . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ مِنْ رِوَايَةِ زِرٍّ عَنْهَا مَوْقُوفًا وَأَبُو نَضْرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ وَلَا ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤ابونضر و بیان کرتے ہیں : سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک کپڑے میں نماز ادا کرنا سنت ہے جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم ایسا کیا کرتے تھے ، اور ہم پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تھا ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایسا اس وقت ہوتا تھا جب کپڑے کم ہوتے تھے جب اللہ تعالیٰ نے گنجائش عطا کی ہو ، تو دو کپڑوں میں نماز ادا کرنا زیادہ پاکیزہ ہے ۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، جوزر نے ان سے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ابونضرہ نامی راوی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی سماع نہیں کیا ہے ۔