مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ . باب: ایک کپڑے میں ، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِحْدَى طُرُقِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ لَكِنَّهُ قَالَ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَهُوَ الْمَعْرُوفُ وَفِي الْأُخْرَى : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قُتِلَ يَوْمَ الطَّائِفِ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي السَّنَدِ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ سَمِعَهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ وَقَدْ غَلَّطَ ابْنُ عَبْدِ الْبَرِّ مُسْلِمَ بْنَ الْحَجَّاجِ فِي كَوْنِهِ ذَكَرَ أَنَّ عُرْوَةَ رَوَى عَنْهُ قَالَ : إِنَّمَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ عُرْوَةُ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ : وَلَا يَصِحُّ لَهُ عِنْدِي صُحْبَةٌ لِصِغَرِهِ . ¤سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ، جسے آپ نے مخالف سمت میں جسم پر ڈالا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کے مختلف طرق میں سے ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ” ضعیف “ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے بھی اس سند کے حوالے سے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ کہا: ہے کہ یہ عبداللہ بن عبداللہ بن ابوامیہ سے منقول ہے ، اور یہی معروف ہے ، جب کہ دوسری سند میں ایک راوی محمد اسحاق ہے وہ ” ثقہ “ ہے ، لیکن تدلیس کرنے والا ہے ، اور اس نے یہ روایت عنعنہ کے ساتھ نقل کی ہے سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ غزوہ طائف کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ، سند میں یہ بات مذکور ہے کہ عروہ بن زبیر نے یہ روایت سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے حالانکہ امام ابن عبدالبر نے امام مسلم کی یہ غلطی بیان کی ہے کہ انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ عروہ نے سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت نقل کی ہے ۔ ابن عبدالبر کہتے ہیں : عروہ نے جس سے روایت نقل کی ہے : وہ سیدنا عبداللہ بن ابوامیہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبداللہ ہیں ابن عبدالبر کہتے ہیں : میرے نزدیک اُن کا صحابی ہونا مستند طور پر ثابت نہیں ہے کیونکہ وہ کمسن تھے ۔