مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَحْصُلُ بِهِمْ فَضِيلَةُ الْجَمَاعَةِ . باب: ان افراد ( کی تعداد ) کا بیان ، جن کے ذریعے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 2179
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي وَحْدَهُ فَقَالَ : " أَلَا رَجُلٌ يَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ ؟ " فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّى مَعَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هَذَانِ جَمَاعَةٌ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَلَهُ طُرُقٌ كُلُّهَا ضَعِيفَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اکیلے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو دریافت کیا : کیا کوئی شخص اس کو صدقہ کرتے ہوئے اس کے ساتھ نماز ادا کرے گا ، تو ایک شخص کھڑا ہوا ، اس نے اس دوسرے شخص کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ دو افراد جماعت ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس روایت کے کئی طرق ہیں جو سب ضعیف ہیں ۔