حدیث نمبر: 2149
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ النَّخَعِ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ : أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اعْبُدِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ ، وَاعْدُدْ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا تُسْتَجَابُ ، وَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَشْهَدَ الصَّلَاتَيْنِ الْعِشَاءَ وَالصُّبْحَ وَلَوْ حَبْوًا فَلْيَفْعَلْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالرَّجُلُ الَّذِي مِنَ النَّخَعِ لَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ وَسَمَّاهُ جَابِرًا . ¤
محمد محی الدین

نخع سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو سنا جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا : میں تم لوگوں کو ایک حدیث بیان کرنے لگا ہوں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” تم اللہ تعالی کی یوں عبادت کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے ہو ، تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے تم اپنا شمار مردوں میں کرو اور مظلوم کی بددعا سے بچ کے رہنا کیونکہ وہ مستجاب ہوتی ہے تم میں سے جو شخص اس بات کی استطاعت رکھتا ہو کہ وہ دو نمازوں عشاء اور صبح ( کی با جماعت نمازوں ) میں شریک ہو سکتا ہو ، تو اسے ایسا کرنا چاہیے ، خواہ وہ گھسٹ کر چل کر جائے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے نخع سے تعلق رکھنے والے شخص کا ذکر کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے انہوں نے اس شخص کا نام جابر بیان کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2149
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف