مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُعَيْمٍ الْأَشْجَعِيِّ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ لَقِيَ اللَّهَ - تَعَالَى - لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَإِنْ زَنَى ، وَإِنْ سَرَقَ ؟ قَالَ : " وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَفِيهِ : عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ . ¤سیدنا سلمہ بن نعیم اشجعی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! اگرچہ اس نے زنا کیا ہو یا چوری کی ہو ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اگرچہ اس نے چوری کی ہو ۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے اس میں ایک راوی عبداللہ بن حسین مصیصی ہے اور وہ متروک ہے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے ۔