حدیث نمبر: 2070
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " إِذَا تَطَهَّرَ الرَّجُلُ ثُمَّ أَتَى الْمَسْجِدَ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَتَبَ لَهُ كَاتِبَاهُ - أَوْ كَاتِبُهُ - بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ " قَالَ : " وَالْقَاعِدُ يَرْعَى الصَّلَاةَ كَالْقَانِتِ ، وَيُكْتَبُ مِنَ الْمُصَلِّينَ مِنْ حِينِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِي بَعْضِ طُرُقِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَبَعْضُهَا صَحِيحٌ ، وَصَحَّحَهُ الْحَاكِمُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی شخص طہارت حاصل کرے ( یعنی وضو کرے ) پھر وہ مسجد میں آئے اور نماز کا دھیان رکھے تو اس کے دونوں کاتب ( یعنی فرشتے یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) اس کے لئے ہر ایک قدم کے عوض میں دس نیکیاں نوٹ کرتے ہیں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے : بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے والے کی مانند ہے ، اور اس کا شمار نمازیوں میں کیا جائے گا جب سے وہ اپنے گھر سے نکلا ہو اور اس وقت تک کیا جائے گا جب تک وہ واپس گھر نہیں چلا جاتا “ ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی بعض اسناد میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے ، اور اس کی بعض اسناد ” صحیح “ ہیں امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ” صحیح “ قرار دیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الصلاة / حدیث: 2070
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «مسند احمد بن حنبل مسند الشاميين حديث عقبة بن عامر الجهني عن النبى صلى الله عليه وسلم 17132 صحيح ابن خزيمة كتاب الإمامة فى الصلاة ، باب ذكر كتابة الحسنات بالمشي إلى الصلاة 1404 صحيح ابن حبان باب الإمامة والجماعة فصل فى فضل الجماعة ذكر تفضل الله على الجائى إلى المسجد بكتبه الحسنات له بكل»