مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الصلاة— نماز کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ نَشَدَ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَوْ يُنْشِدُ شِعْرًا أَوْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ وَنَحْوِ ذَلِكَ . باب: جو شخص مسجد میں کسی گمشدہ چیز کا اعلان کرے یا شعر سنائے یا کوئی چیز فروخت کرے یا کوئی چیز خریدے یا اس کی مانند کوئی اور کام کرے
حدیث نمبر: 2045
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَوْ غَيْرِهِ قَالَ : سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً فَأَسْكَتَهُ وَانْتَهَرَهُ وَقَالَ : قَدْ نُهِينَا عَنْ هَذَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَابْنُ سِيرِينَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤محمد محی الدین
ابن سیرین ، یا شاید کسی اور کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے پایا تو اسے خاموش کروا دیا اور اسے ڈانٹا اور بولے : ہمیں اس چیز سے منع کیا گیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ۔ ابن سیرین نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔