مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ : أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ ؟ . باب: کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 204
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ أَفْضَلَ الْإِيمَانِ أَنْ تَعْلَمَ أَنَّ اللَّهَ مَعَكَ حَيْثُمَا كُنْتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ ، وَقَالَ : تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ . قُلْتُ : وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ بِثِقَةٍ وَلَا جَرْحٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” سب سے زیادہ فضیلت والا ایمان یہ ہے کہ تم اس بات کا علم ( یعنی یقین ) رکھو ! کہ تم جہاں کہیں بھی ہو ، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہے “” “” ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : عثمان بن کثیر اسے نقل کرنے میں منفرد ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : میں نے کسی شخص کو اس کا تذکرہ توثیق یا جرح کے ہمراہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ۔